تسہیل السراجی
₨450
فاق المدارس کے نصاب میں شامل ’’ علم المیراث ‘‘ کی مشہور و معروف کتاب ’’سراجی ‘‘ کی اردو شرح ’’ سراجی بزبان اردو‘‘ یعنی ’’ تسہیل السراجی ‘‘ جو فن اور کتاب دونوں کو حل کرنے اور سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
آج سے تقریبا پانچ سال پہلے جب تسہیل السراجی پہلی مرتبہ چھپی تو دل میں یہی خیال تھا کہ میرے استادمحترم حضرت مولاناعلی الله صاحب مولویانوی دامت برکاتهم مدرسہ شمس العلوم تفسیر یہ رحیم یارخان جو استاذ العلماء، امام الفرائض حضرت مولانا شریف اللہ صاحب مولو یا نوی کے فرزند اور جانشین ہیں ) کا فیض عام ہو جائے ۔ بندہ نے جس طرح فن میراث کئی انداز سے پڑھنے کے بعد ان کے پاس پہنچ کر علمی حوالے سے سکون اور اطمینان پایا اس طرح دوسرے طالب علم ساتھی بھی حیران وسرگرداں ہونے اور اس فن کی ظاہری پیچیدگی سے پریشان ہونے کے بجائے اس کے آسان طرز تدریس قانونی فارمولوں سے واقف ہوں اور اس کی جامعیت سے لطف اندوز ہو کر اسے بآسانی ضبط کرسکیں۔ اللہ پاک کا فضل و کرم ہے کہ اکثر طلبہ نے یہی بتایا کہ انہیں اس مجموعے کے ذریعہ فن اور کتاب دونوں کے سمجھنے اور حل کرنے میں مددملی ہے۔ اس اطلاع نے ہمت بڑھائی اور دوسرا ایڈ یشن تصیح کے بعد چھاپا اور اب الحمدللہ یہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ دوسرے ایڈیشن میں محض تصحیحات تھیں البتہ اس تیسرے ایڈیشن میں سراجی کا متن ترقیم وتقطیع کے جدید انداز کے ساتھ چار حصوں میں دیا گیا ہے۔ ہر پاؤ کے ساتھ ایک حصہ۔ اس کے علاوہ کمپوزنگ کا فونٹ اور ڈیزائننگ بھی تبدیل کی گئی ہے نیز دقت نظر کے ساتھ صحیح بھی مد نظر رہی ہے۔ ان دونوں طباعتوں میں نظر ثانی ،تصیح اور مراجعت کی ذمہ داری برادرم مولانا مفتی شہباز صاحب زید مجدہم نے نہایت توجہ اور عرق ریزی سے نبھائی۔ مولانا ماشاء اللہ قابل اور ذہین عالم دین ہیں اور جامعۃ الرشید میں کئی سال سے میراث کے علاوہ جغرافیہ فلکیات، اسلامک بینکنگ اور دیگر کتب پڑھارہے ہیں۔ اللہ تعالی ان کے علم وعمل میں پیش از پیش ترقی عطا فرمائے اور ان سے دین کا خوب خوب کام لے۔ آمین
Book Format |
Hard Copy |
---|---|
Book Author |
مفتی ابو لبابہ شاہ منصور |
Reviews
Clear filtersThere are no reviews yet.