باسفورس کے کنارے

550

جدید ترکی : بغاوت سے پہلے ، بغاوت کے بعد

مشاہدات اور تاثرات ، انٹرویوز اور بیانات ، تجزئیے اور تبصرے ، توقعات اور اندیشے

209 Items sold in last day
SKU: BSF-KNR-001 Category:
Description

باسفورس کے کنارے

باسفورس کا پر لا کنارہ آج تک ناممکن کو ممکن بنانے کے حوالے سے یادگار تھا اور اب اس کے’ ارلے کنارے‘ ایک ایسا واقعہ ظہور پذیر ہو گیا ہے کہ باسفورس رہتی دنیا تک ممکن کو ناممکن بنانے کے حوالے سے بھی یاد گار رہے گا۔ آج سے تقریبا آٹھ صدیاں قبل (٥٨٥٧-١٤٥٣ء) باسفورس کے کنارے سلطان محمد فاتح کے زمانے میں ایک تاریخ رقم ہوئی تھی جسے حال ہی میں جولائی 2016 ء ترکی کے اسلام پسندوں نے دہرایا۔

یہ کتاب پہلے واقعے کی یا د زندہ کرنے اور دوسرے کو یادگار بنا کر زندہ رکھنے کے لیے لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ کلمہ گو مظلومان عالم کو یاد دلایا جائے کہ ان کی قدیم تاریخ میں جس طرح باسفورس کے کنارے خشکی پر جہاز چلنے کے واقعات ہوتے تھے، اسی طرح معاصر تاریخ میں باسفورس کے پل پر لوہے کے ہاتھی نما ٹینکوں کو نہتے جسموں سے روکنے جیسے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ انہیں یاد رہنا چاہیے اللہ آج بھی آسمانوں پر موجود ہے اور وہ ایک حد سے زیادہ آزمائش میں نہیں ڈالتا۔ لہذا ہم بھی اس حد کو عبور نہ کریں جس کے بعد وہ آئی ہوئی نعمتوں کوکسی اور کی گود میں ڈال دیتا ہے۔

آخر میں وہ واقعہ لکھنا چاہوں گا جو سلطان فاتح کی مسجد میں پیش آیا اور اس کتاب کی تالیف کے لیے مہمیز ثابت ہوا۔ )واقعہ کتاب کے مقدمے میں پڑھیے ) بلاشبہ اللہ تعالی کا یہ خصوصی فضل و کرم باسفورس کے کنارے ظہور ہونے والے حیرت انگیز واقعات کی برکات میں سے ایک ادنی برکت ہے جو ان شاء اللہ اس کتاب کے ان قارئین کو بھی نصیب ہوگی جو اپنی زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی سرفرازی کو بنائیں گے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے دین کی خدمت کا سچا جذ بہ نصیب فرمائے اور دین کی خدمت کرنے والوں کی خدمت اپنا شعار بنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

Additional information
Book Format

Hard Copy

Book Author

مفتی ابو لبابہ شاہ منصور

Reviews (0)
0 reviews
0
0
0
0
0

There are no reviews yet.

Be the first to review “باسفورس کے کنارے”

Your email address will not be published. Required fields are marked *