درس قرآن کیسے دیں ؟

500

اہداف و مقاصد ، اصول و آداب ، مدرس کے لیے رہنما مشورے اور ہدایات ، مآخذ و مراجع کی نشاندہی، کامیابی و ناکامی کے اسباب

درس حدیث کی اقسام و آداب ، موضوع کا انتخاب، تیاری و ادائیگی، وقت کی تقسیم

341 Items sold in last day
SKU: DRS-001 Category:
Description

 !آئیے یہ جھنڈا تھام لیجیے

قرآن کریم کتاب ِانقلاب ہے ۔ اس کے ذریعے روحانی، اصلاحی، سیاسی ، جہادی، فکری ہر طرح کا انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ ماضی قریب میں ہمارے اکابرین میں سے مولانا حسین علی صاحب رحمہ اللہ واں بچھراں والوں نے قرآن کریم کو اپنی دعوت کو بنیاد بنا کر عقیدہ و عمل کی اصلاح کی تحریک برپا کی اور مولانا احمد علی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ نے سیاسی انقلاب کی بنیادیں رکھیں۔ دونوں حضرات کے جانشین اپنے اپنے حلقوں میں رجوع الی القرآن کی مہم اپنے اپنے انداز میں اپنی بساط بھر کوششوں کے ذریعے چلا رہے ہیں ۔

عجیب بات: قرآن کریم ایسی عجیب وغریب کتاب ہے کہ اپنے قاری کو ، چاہے کسی حوالے سے کوئی اس مقدس کتاب کی خدمت کرے، عزت و رفعت سے نوازتی ہے۔ یہ خدمت لفظ کی ہو یا معنی کی ، خطاطی کے عنوان سے ہو یا جلد بندی کے حوالے سے، دعوت و تبلیغ کے ذریعے ہو یا اعلائے کلمۃ القرآن کے لیے کیے گئے جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعے، ہر صورت خدام القرآن کے لیے اس کائنات میں خاص عزت و شرف مقدر کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف یہ پہلو بھی عجیب تر ہے کہ اگر کوئی طبقہ اس کتاب کی خدمت چھوڑ دیتا ہے، تو قدرت انہیں ان کے حال پر چھوڑ کر اپنی کچی کتاب کے لیے نئے نام لیوا تلاش کر لیتی ہے اور خلا کو باقی نہیں رہنے دیتی۔

قرآن کریم کی ان دو انقلابی اور اعزازی خصوصیات کے پیش نظر پہلے کی طرح آج بھی دین کی دعوت و تبلیغ اور تعلیم و تشریح کے لیے درس ِقرآن متبرک ذریعہ اور موثر ہتھیار ہے۔ ہمارے فضلائے کرام اس کی اہمیت سے آگاہی کے باوجود اس لیے درس قرآن کے حلقے قائم کرنے کی ابتدا نہیں کرتے کہ انہیں اس حوالے سے بنیادی رہنمائی میسر نہیں ہوتی۔ انہوں نے الحمد للہ مدارس میں ترجمہ وتفسیر بمع دیگر معاون علوم کے اچھی طرح پڑھا ہوتا ہے، لیکن اس کی بنیاد پر مدارس میں “سبق” تو پڑھا لیتے ہیں، عوام میں درس دیتے ہوئے بوجوہ جھجھکتے ہیں۔ یہ مختصر کتاب اپنے ان ساتھیوں کی رہنمائی اور ہمت افزائی کے لیے ترتیب دی گئی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ان تمام الجھنوں کاحل اور سوالات کا جواب دے سکے جو ایک مدرس کو درس کی تیاری سے لے کر، اس کی ادائیگی تک پیش آ سکتے ہیں۔

Additional information
Book Format

Hard Copy

Book Author

مفتی ابو لبابہ شاہ منصور

Reviews (0)
0 reviews
0
0
0
0
0

There are no reviews yet.

Be the first to review “درس قرآن کیسے دیں ؟”

Your email address will not be published. Required fields are marked *