رہنمائے خطابت
₨450
خطابت کی مختلف اصناف کے اصول و آداب ، درس و بیان کے منتخب نمونے اور رہنما ہدایات
اضطراری تالیف کی وجوہات
خطابت سے اس عاجز کا تعلق بس اتنا ہی ہے جتنا صحرا کا پانی سے۔ لیکن اس طرف کیسے آنکلا ؟ اور یہ کتاب کیسے وجود میں آگئی؟ یہ داستان کسی قدر دلچسپ ہے۔ پہلی وجہ تو اس کی یہ ہوئی کہ ماضی قریب میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے نام نہاد مقرر، مدرس، محققین اور محققات کی کھیپ خود رو پودوں کی طرح جابجا اگ کر ماڈرن اسلام کی تبلیغ زور وشور سے کر رہی ہے۔ اس نسل کا نہ کوئی نام ہے نہ نسب، علمیت نہ روحانیت، در د دل نہ فکر امت بس نیم خواندہ جاہلیت ہے اور مذموم خفیہ مقاصد کے حصول کے لیے مسابقت۔ کوئی مین ہٹن سے آیا ہے اور کوئی گلاسکو سے لیکن یہ اچانک ہی بہت زیادہ مقبول ہو گئے ہیں اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ کون سا جدید ذریعہ ابلاغ نہیں جہاں ان کا غلغلہ نہیں۔ اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اگر ان موسی بیٹروں اور ایمان خورسنڈیوں کا سد باب نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں نئی نسل کے دین و ایمان کے محفوظ رہنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ان میں سے کچھ لوگ اپنی موت آپ مر گئے ہیں کہ جولوگ ان کٹھ پتلیوں کا دھاگا ہلاتے تھے انہیں اب ان کی ضرورت نہیں رہی البتہ کچھ باقی ہیں اور بڑے زور وشور سے باقی یا باقیات ہیں۔ ان کی زہر افشانی کا تریاق تلاش کرنے اور عصر حاضر میں دعوت کی مقبولیت کے اہم اسباب کی نشاندہی کی خاطر یہ کتاب وجود میں آئی۔
شاه منصور
Book Format |
Hard Copy |
---|---|
Book Author |
مفتی ابو لبابہ شاہ منصور |
Reviews
Clear filtersThere are no reviews yet.