لکھنا سیکھیے
₨350
مدارس کے لیے بطورِنصاب لکھی گئی تدریسی کتاب
جب قلم کی نوک کاغذ کے سینے پر چلتی ہے تو حروف والفاظ جنم لیتے ہیں۔ حروف والفاظ کے ملنےسے جملے وجود میں آتے ہیں۔جملوں کی ترتیب اور ملاپ سے پیرا گراف تشکیل پاتے ہیں۔ اس طرح ہزاروں الفاظ ،سیکڑوں جملے اور بیسیوں پیرا گراف مل کر تحریر کا روپ دھارتے ہیں۔ روز نامچے(ڈائری) اور خط سے لے کر رسائل اور کتابوں تک سب الفاظ ہی کا گورکھ دھندا ہے۔ گویا ہر شخص الفاظ کے استعمال پر مجبور ہے۔ یہ اس کی ضرورت ہے اس لیے کہ کسی شے کی رسید دینے‘ کوئی خط لکھنے یا کوئی مضمون لکھنے کے لیے اسے الفاظ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں الفاظ کا کھیل جتنا عام اور اہم ہو گیا ہے‘ تاریخ انسانی میں شاید اس سے پہلے کبھی نہیں رہا۔زیرِ نظر کتاب بھی خاص فن ِتحریر کے حوالے سے مرتب کی گئی ہے۔ یہ کتاب نہایت مفصل اور جامع انداز میں ترتیب دی گئی ہے جس کے پہلے ایڈیشن میں پانچ ابواب قائم کیے گئے تھے۔ پہلے میں صرف ونحو‘ دوسرے میں قواعدِ انشاء‘ تیسرے میں اصول املا‘ چوتھے میں رموزِ اوقاف اور پانچویں میں آداب تحریر کو بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے دوسرے ایڈیشن میں قابل ِذکر اضافے بھی کیے گئے ہیں، مثلاً پانچویں باب میں کہانی لکھنا‘ رپورٹ تاژ نگاری اور تبصرہ نگاری کو بیان کیا گیا ہے، آداب صحافت کے نام سے چھٹے باب کا عنوان قائم کیا گیا ہے اور اس سے متعلقہ مضامین کو اس کے تحت بیان کیا گیا ہے، بہت سے ذیلی عنوانات اور مباحث کا اضافہ کیا گیا ہے اور کتاب کے شروع میں فہرست اور آخر میں مراجع ومآخذ کو نئے انداز میں مرتب کیا گیا ہےاور کچھ ذیلی عنوانات میں اتنے اضافے ہوئے کہ وہ مستقل مضمون بنا دیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ تحریرکیسےسیکھیں ‘‘ مفتی ابو لبابہ شاہ منصور کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔
Book Format |
Hard Copy |
---|---|
Book Author |
مفتی ابو لبابہ شاہ منصور |
Reviews
Clear filtersThere are no reviews yet.